اتوار, 24 نومبر 2024


مصنوعی بارش سے پلے آف میچ خطرے میں پڑھ گیا

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا پلے آف میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے اور اس کی وجہ قدرت نہیں بلکہ وہ آپریشن ہیں جو متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش پیدا کرنے کیلئے 2 مہینے پہلے کئے تھے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش پیدا کرنے کیلئے 2 مہینوں کے دوران تقریباً 50 آپریشن کئے جس دوران بادلوں پر پانی اور مختلف کیمیکل کے چھڑکا گیا اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں شدید بارشیں بھی ہوئیں۔ 17 فروری کو ہونے والی شدید بارش کے باعث بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ نہیں ہو سکا تھا اور گزشتہ 10 سالوں میں بارش کے باعث ختم ہونے والا یہ پہلا میچ تھا۔
مقامی افراد کے مطابق یو اے ای میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ معمول سے ہٹ کر ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ دبئی کی انتظامیہ بھی بارش کے باعث ہونے والی پریشانیوں سے نمٹنے کیلئے تیار نہ تھی اور بارش کے بعد دبئی شہر میں ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں بھی اس ٹریفک جام میں پھنس گئی تھیں اور میچ آفیشلز بھی وقت سے وقت سے کچھ دیر پہلے ہی میدان میں پہنچے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment