اتوار, 24 نومبر 2024


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ ، ویرات کوہلی تنزلی کا شکار

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارتی اسپنر رویندرا جدیجا آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بولنگ کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ میں روی چندرہ ایشون کے ہمراہ مشترکہ طور پر عالمی نمبر ایک بولر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی تنزلی کا شکار ہوئے، پوجارا 5 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں۔
اظہرعلی اور یونس خان کی ایک، ایک درجے تنزلی ہوئی ہے، ڈی ویلیئرز ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے اور آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن نے ایشون سے ٹاپ پوزیشن چھین لی ہے۔
لیفٹ آرم اسپنر رویندرا جدیجا نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں چھ وکٹیں لیتے ہوئے مجموعی طور پر میچ میں سات شکار کیے اور اس عمدہ کارکردگی پر وہ ایشون کے ساتھ عالمی نمبر ایک ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔
اس میچ میں ایشون نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 6 وکٹ لے کر اپنی ٹیم کی میچ میں 75 رنز سے فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment