منگل, 07 مئی 2024


باپ بیٹے کا ایک ہی میچ میں ففٹی پلس اسکور بنانے کا اعزاز

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین شیونرائن چندر پال اور ان کے بیٹے ٹیگ نرائن نے گذشتہ دنوں ایک ہی فرسٹ کلاس میچ میں ففٹی جڑنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا جس کے اب تک چرچے ہیں۔
شیونرائن چندر پال نے اپنے 20 سالہ کیریئر کے دوران کئی اعزاز پائے، اب وہ اپنے بیٹے ٹیک نرائن کے ساتھ گیانا کی جانب سے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چندرپال نے جمیکا کیخلاف اپنی 136 ویں فرسٹ کلاس نصف سنچری بنائی، 2 روز بعد اسی مقابلے میں ان کے بیٹے ٹیگ نرائن بھی 50 رنز تک پہنچے۔
1931 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی باپ بیٹے نے ایک ہی میچ میں ففٹی پلس اسکور بنایا ہو، آخری مرتبہ جارج گن اور بیٹے جارج ورنن نے ناٹنگھم شائر کے لیے ایک ہی مقابلے میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment