اتوار, 24 نومبر 2024


ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت اہم ہے، سرفراز

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ون ڈے اور ٹی 20 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت اہم ہے ،شرجیل کی غیر موجودگی سے فرق پڑےگا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد حفیظ اورشعیب ملک جیسےسینئر کھلاڑیوں کی موجودگی ٹیم کے لیے اہم ہے ۔ امید ہے بالرز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اہم کرداراداکریں گے،جو کھلاڑی فارم میں ہیں ان کی صلاحیتوں کو استعمال کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کوٹیم سے باہر نہیں کیا گیا ان کےفٹنس کے مسائل ہیں۔شرجیل خان ٹیم میں سیٹ ہوگئےتھے،ان کےنہ ہونےسےکمبی نیشن متاثرہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس کسی ایک شعبے پر نہیں ۔بالنگ ،بیٹنگ اورفیلڈنگ تینوں پربھرپور توانائی لگائیں گے۔ کھلاڑی ڈومیسٹک کی طرح انٹرنیشنل میچوں میں بھی پرفارم کریں۔کامران اکمل اوراحمد شہزاد اپنی واپسی سےٹیم کو کامیاب بنائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment