جمعہ, 22 نومبر 2024


سائیکلسٹس کو ملازمت فراہم کرنے کی یقین دہانی!!!

 

یمز ٹی وی(اسپورٹس )وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس میں تمام55 سائیکلسٹس فاتح ہیں کیونکہ انہوں نے شدید گرمی کے باوجود اپنی محنت، لگن اور جوش کے ساتھ اس ریس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جو پرائز منی دے رہے ہیں ،ان سائیکلسٹس کے جوش و جذبہ کے آگے کچھ بھی نہیں۔ صوبے میں کھیلوں کا جال بچھانا چاہتے ہیں۔ سی ویو کلفٹن پر ریس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام سائیکلسٹس کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

ڈپارٹمنٹ کی پالیسی کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے جبکہ کوشش کررہے ہیں کہ خواتین کیلئے بھی جلد اسی طرز کی ایک سائیکل ریس کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ بھی کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ واضح رہے کہ ایس ایس بی ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کے شرکاء1600کلو میٹرز کا فاصلہ طے کرکے جب کراچی پہنچے تو وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کی سربراہی میں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین نے ریس کے شرکاءپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تقریب کے دوران سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا نے کہا کہ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کا آئیڈیا وزیر کھیل کا تھا اور اس کو کامیاب بنانے کے لئے کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی،ڈائریکٹر اسپورٹس شاہد عبدالاسلام،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد فاروق خان اور ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر شاکر خانزادہ سمیت محکمہ کھیل کے ہر شخص نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ میڈیا،ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور پولیس کے تعاون کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا جبکہ ریس کے شرکاکی ہمت اور حوصلے کی داد دینی چاہئے کہ عمر کوٹ اور تھرپارکر جیسے صحرا میں جہاں50 ڈگری سے زائد ٹمپریچر تھا وہاں بھی انہوں نے جوش دکھایا۔ وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پٹافی نے اپنے خطاب میں محکمہ کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے جو مثبت سرگرمیاں ہورہی ہیں اس سے نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ بعد ازاں وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا نے چیف انجینئر اسلم مہر کے ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نعیم احمد کو دس لاکھ اور ٹرافی،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے علی الیاس کوا ?ٹھ لاکھ اور ٹرافی،تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد عرفان کو چھ لاکھ اور ٹرافی،چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے محمد حاشر کوچارلاکھ روپے ،پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے حق نواز اور چھٹی پوزیشن کے حامل نور محمد کو دو، دو لاکھ روپے کے انعامی چیکس دیئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment