ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان کے خلاف 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف سہ روزہ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے وشال سنگھ اور شیمرون ہیٹمائر کو پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنانے کے ساتھ ساتھ 2014 کے بعد کیرن پاول کو بھی دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ شیمرون ہیٹمائر نےٹور میچ میں پریذیڈنٹ الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 119 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ میچ کی واحد سنچری بنانے والے وشال سنگھ کو بھی 135 رنز کی اننگز پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 28 سالہ بیٹسمین وشال سنگھ اور گزشتہ انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان شیمرون ہیٹمائر کو بھی پرفارمنس کا صلہ ملا ہے اور ان کو پاکستان کے خلاف ڈیبیو کا موقع ملے گا۔ اکتوبر میں پاکستان کے خلاف یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز میں شامل مارلن سیموئلز، ڈیرن براوو اور لیون جونسن کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جیسن ہولڈر (کپتان) دویندرا بشو، جیرمائن بلیک ووڈ، کریگ بریتھ ووڈ، روسٹن چیز، میگل کمنز، شین ڈاروچ، شینن گیبریل، شیرشیمرون ہیٹمائر، شائے ہوپ، ایلزاری جوزف، کیرون پاولاور وشال سنگھ۔ جمعے سے سبینا پارک میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں اسیٹورٹ لائ ہیڈ کوچ ہونگے، جس کے بعد سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے دونوں ٹیمیں برج ٹائون میں مدمقابل ہوں گی، جبکہ دورہ ویسٹ انڈیز کا آخری میچ 10 مئی سے ونڈسر پارک میں کھیلا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment