جمعرات, 21 نومبر 2024


ہارون رشید کو بطور چیف سلیکٹر ’’پرانی‘‘ تنخواہ ہی ملے گی.

ایمز ٹی وی (کھیل ) سابق چیف سلیکٹر معین خان کو ساڑھے تین لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی، نئے چیف ہارون رشید اس سے25ہزار روپے زائد بطور ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ وصول کر رہے تھے۔

 ذرائع کے مطابق اب وہ اسی تنخواہ پر کام کریں گے، بورڈ سے ملنے والی دیگر مراعات سے بھی وہ پہلے ہی مستفید ہو رہے تھے اس لیے کوئی خاص تبدیلی نہیں ہو گی، البتہ ’’نئے ٹیلنٹ کی تلاش‘‘ کیلیے اندرون ملک سفر کی مد میں ٹریول اور ڈیلی الاؤنس ملنے لگے گا، نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ہارون سے اب گیم ڈیولپمنٹ اور ویمنز کرکٹ کے معاملات واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ان  کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کرنے پر بورڈ کے ساتھی آفیشلز حیران رہ گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment