ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سابق قومی کرکٹر سرفراز نواز کی علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست کے مطابق 13 اکتوبر کے روز اسلام آباد میں شلوار قمیض میں ملبوس دو افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور بندوق تان کر دھمکی دی کہ وہ پی سی بی، کھلاڑیوں اور جوا مافیا کیخلاف بیان دینے اور مقدمات کی پیروی سے باز رہیں، ایسا نہ کیا گیا تو انہیں اور ان کی فیملی کا جان سے مار دیں گے۔
سرفراز نواز کے مطابق نامعلوم افراد نے ان سے کہا کہ آپ اور آپ کے بچے ہماری پہنچ میں ہیں، اپنا نہیں تو اپنے اسکول جانے والے بچوں کا ہی خیال کر لو۔اس واقعہ پر سرفراز نواز نے علاقہ مجسٹریٹ اسلام آباد کو درخواست دے کر ان سے تحفظ مانگا ہے۔ علاقہ مجسٹریٹ نے تھانہ آئی نائن پولیس کو انکوائری کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔