اتوار, 24 نومبر 2024


سری لنکن ٹیم منہ پر ماسک پہن کر میدان میں اترے

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)شدید آلودگی کی وجہ سے سری لنکن کھلاڑیوں کو منہ پر ماسک پہن کر میچ کھیلنا پڑا۔
دہلی کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے جہاں عام دنوں میں بہت زیادہ فضائی آلودگی رہتی ہے جب کہ دیوالی کے موقع پر فضائی آلودگی کی شرح عام دنوں کے مقابلے میں بڑھ جاتی ہے، اس فضائی آلودگی نے نئی دہلی کے شہریوں کو جہاں پریشان کیا ہوا ہے وہیں سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی ٹیسٹ میچ کے دوران پریشان کیے
 
Delhi Smog 1024x656
رکھا اور کھلاڑیوں کو ماسک لگاکر میچ کھیلنا پڑا۔
بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کو فضائی آلودگی کے باعث کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، سری لنکن کھلاڑی لنچ بریک کے بعد ماسک لگاکر میدان میں اترے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹیسٹ میچ کے دوران فضائی آلودگی کے باعث کئی بار میچ روکنا پڑا، سریلنکن کپتان دنیش چندیمل نے امپائرز کو بتایا کہ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران فضائی آلودگی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، میچ کے دوران صورتحال اس قدر ابتر ہوگئی کہ سری لنکن کھلاڑی سورنگا اکمل طبیعت خراب ہونے پر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جب کہ کچھ
 
sri lanka pollution masks bcci 806x605 41512296988
ہی دیر بعد سری لنکن ٹیم کے صرف 10 کھلاڑی ہی گراؤنڈ میں باقی رہ گئے۔
واضح رہے کہ آلودگی کے حوالے سے برطانوی ادارے لینسٹ میڈیکل جنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے آلودگی سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں بھارت کا پہلا نمبر ہے جہاں صرف 2015 میں 25 لاکھ افراد آلودہ ماحول کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جب کہ بھارتی فضاؤں میں زہریلی مادوں نے ہر چوتھے شہری کو متاثر کیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment