ایمز ٹی وی(لاہور)کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے فاسٹ باولر عثمان شنواری نے سخت ٹریننگ کا ا?غاز کر دیا۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر عثمان شنواری گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف سیریز میں کمر کی تکلیف کا شکار ہو ئی تھے، جس کے بعد انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں فٹنس کی بحالی کے پروگرام میں حصہ لینا شروع کیا۔
پہلے مرحلے میں تو عثمان شنواری نے رننگ کا آغاز کیا اور اب انہوں نے جم میں سخت مشقیں شروع کر دی ہیں جبکہ معالجوں نے عثمان شنواری کو مکمل ریکوری کیلئے6 سے 8 ماہ کا کہا تھا۔