ایمزٹی وی(اسپورٹس)دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی دعوت پر شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زیرعلاج 13 بچے پی ایس ایل میچز دیکھنے کےلیے دبئی پہنچ گئے۔
معصوم بچے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور میچ میں شریک ہوں گے جبکہ بچوں کی پشاور زلمی کے کرکٹرز سے ملاقات بھی کرائی جائے گی، دبئی کے مشہور مقامات کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے رواں سال بھی بچوں کو ایونٹ کی رونقوں میں شریک ہونے کیلیے بلایا گیا ہے، ان کی آمد ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
Our special guest from @SKMCH arrived safely MashaAllah ! Pakhair Raghlay #Fajr #Dubai pic.twitter.com/M4lcfakJTW
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 21, 2018
یاد رہے کہ پی ایس ایل ون میں پشاور زلمی نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبا اور دوسرے ایڈیشن میں شوکت خانم ہسپتال کے بچوں کو پی ایس ایل میچز دیکھنے لئے مدعو کیا تھا۔