ھفتہ, 23 نومبر 2024


ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان بھارت 16 جون کو مدمقابل

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)آئندہ سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست منظور کر لی گئی ہے اور ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 16جون کو ہو گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بورڈ کی طرف سے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی تاکہ بھارتی ٹیم کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) فائنل اور میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ کے درمیان 15 دن کا وقفہ مل سکے۔

ابتدائی شیڈول کے تحت بھارت کا پہلا میچ 2 جون کو جنوبی افریقہ کے ساتھ رکھا گیا تھا لیکن اب بھارتی ٹیم 5 جون کو پروٹیز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

گزشتہ چند ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کا پہلے ہی میچ میں ٹاکرا کرا دیا جاتا تھا لیکن اس ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایونٹ کے درمیان میں مدمقابل ہوں گی۔ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو مدمقابل ہوں گی۔یہ ایونٹ 1992 کے ورلڈ کپ کی طرح راو¿نڈ روبن کی طرز پر کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے کم از کم ایک میچ کھیلیں گی اور 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ورلڈ کپ 2019 کا حتمی شیڈول 30 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment