ھفتہ, 20 اپریل 2024


محمد عامر انجری کاشکار

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)محمد عامر انجری کے سبب اوور مکمل نہ کر پائے۔ پیسر محمد عامر نے آئر لینڈ کی دوسری اننگز میں اپنے چوتھے اوور کی دوسری گیند ہی کرائی تھی کہ تکلیف میں دکھائی دیے،کپتان سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے سے دوڑتے ہوئے آئے اور عامر سے کچھ بات کی، جس کے بعد وہ امپائر سے اپنا ہیٹ اور سویٹر لے کر فیلڈنگ پوزیشن پر چلے گئے،اوور شاداب خان نے مکمل کیا۔
اس موقع پر کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ممکنہ طور پر سرفراز نے اہم دورئہ انگلینڈ سے قبل عامر کو ٹانگ کی کسی بڑی انجری سے بچانے کیلیے یہ قدم اٹھایا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment