منگل, 07 مئی 2024


بھارت میں یوم آزادی، پاکستان نے شکست کا تحفہ دےدیا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ایشین انڈر12 بیس بال چیمپئین شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 16-0 سے آﺅٹ کلاس کردیا۔ 

گرین شرٹس نے ابتدائی اننگزسے ہی حریف پر دباؤ قائم کیا جو آخری اننگز تک برقراررہا اورکم از کم 15 اسکورکا فرق ہونے کی وجہ سے میچ کو پانچ اننگز میں ہی مکمل قراردے دیا گیا۔

پاکستان کواپنے ابتدائی میچ میں ورلڈ نمبر3 کوریا کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ یوم آزادی پرکھیلے گئے دوسرے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 6-1 سے شکست دی تھی، گرین شرٹس نے دومیچز میں فتوحات کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ 

واضح رہے کہ ایشین ایونٹ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے، پہلی 3 پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment