منگل, 23 اپریل 2024


ورلڈکپ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ ایوارڈکیلیےشاداب اورشاہین بھی شارٹ لسٹ میں شامل

لاہور: ورلڈکپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلیے شاداب اور شاہین بھی شارٹ لسٹ کرلیے گئے۔

آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلیے شارٹ لسٹ کرکٹرز کی فہرست میں پاکستانی شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کرلیا گیا،مجموعی طور پر انگلینڈ کے 3،پاکستان اور بھارت کے2،2، زمبابوے اور انگلینڈ کے ایک، ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے.

نامزد کردہ 9کرکٹرز میں شاداب خان،شاہین شاہ آفریدی،سیم کرن،جوز بٹلر، الیکس ہیلز، ویراٹ کوہلی،سوریا کمار یادو، سکندر رضا اور وانندو ہسارنگا کو فہرست میں جگہ ملی۔شائقین کے ووٹس سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment