جسٹس محمد انوارالحق نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فاضل چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
زرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق نے لاہور ہائی کورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ان سے حلف لیا
گورنر ہاوس لاہور میں ہونے والی سادہ اور پُروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، صوبائی وزراء، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدور و دیگر عہدیداروں سمیت سینئر وکلاء، وفاقی وصوبائی لاءافسران، سول و عسکری افسران اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
مستقل ہونے والے ججز میں مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد، مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال، مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ، مسٹر جسٹس جواد حسن، مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر اور مسٹر جسٹس چودھری عبدالعزیز شامل ہیں جب کہ لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز میں مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں، مسٹر جسٹس فاروق حیدر، مسٹر جسٹس شکیل الرحمان خان شامل ہیں۔