اتوار, 19 مئی 2024


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

 

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا، تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا۔
کپتان سرفراز احمد کو یقین ہے وہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرلیں گے۔ مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم ایک بار پھر پہلے ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی دہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 3 جبکہ شاہین آفرید اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم کو شاندار باؤلنگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے گیارہ میچز میں پاکستان اور سات میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment