اتوار, 19 مئی 2024


ڈی جے براوہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہ دیا

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیوین براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تاہم وہ دنیا بھر میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ میں اپنے منفرد انداز اور ڈی جے براوہ کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیووین براوو نے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کریں گے۔

شائقین کے لیے پیغام میں براوو نے کہا کہ وہ نئے ٹیلںٹ کو آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہتے ہیں، براوو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ لمحہ یاد ہے جب میں نے 14 برس قبل اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انگلینڈ کے خلاف 2004 میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اترنے سے پہلے مجھے کیپ دی گئی تھی۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کے گانے ڈی جے براوو گانے نے دنیا بھر میں براوو کی الگ پہچان بنائی جبکہ ویسٹ انڈیز کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنانے میں بھی براوو کا اہم کردار تھا۔

براوو نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 40 میچز کھیلے اور 31.42 کی اوسط سے 2200 رنز بنائے جن میں تین سنچریاں شامل ہیں، 39.83 کی اوسط سے 86 وکٹیں بھی ان کے حصے میں آئی۔ ون ڈے کرکٹ میں براوو 164 میچز میں ویست انڈیز کی نمائندگی کی اس دوران 25.36 کی اوسط سے 2968 رنز اسکور کیے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 92.30 رہا، انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 199 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے 66 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور 1142 رنز بنائے اور 52 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment