باکسنگ رنگ میں فتوحات کی ففٹی مکمل کر کے کیرئر ختم کرنے والے فلائیڈ مے ویدر نے پھر دبنگ انٹری ڈال دی، اکتیس دسمبر کو جاپان کے کک باکسر ناسوکاوا کے خلاف ایکشن میں ہوں گے۔ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے دوبارہ رِنگ میں آنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ سال اگست میں مک گریگر کو ہرا کر کامیابیوں کی تعداد کو پچاس تک پہنچانے کے بعد مے ویدر نے باکسنگ کوالودہ کہہ دیا تحا۔ امریکی فائٹر نے اب جاپان کے کک باکسر ناسوکاوا کے خلاف زور بازو دکھائیں گے۔ مکسڈ مارشل آرٹس کمپنی کے زیر اہتمام منعقد یہ مقابلہ رواں سال اکتیس دسمبر کو شیڈول ہے۔ مے ویدر کی اس سے پہلے یو ایف سی فائٹر خبیب اور باکسر مینی پیکاؤ سے بات چل رہی تھی۔