ابوظہبی: قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق چہرے پر گیندلگنے سے زخمی ہوگئے۔پاکستان اور نیو زی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کھیلاجا رہا تھا ۔اننگ کے 13ویں اوور میں لوکی فرگوسن کا خطرناک باﺅنسر امام کے ہیلمٹ پہ جا لگا جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹرز نے ان کو 3دن آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔امام کی مزید رپورٹس آج آئیں گی جس کے بعد ان کے بارے میں مزید کچھ کہا جا سکے گا۔