ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی جس کے بعد 3 میچوں کی سریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 312 رنز ہی بناسکی اور آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے میچ میں 14 وکٹیں حاصل کیں، گزشتہ روز یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے 10 شکار کیے تھے اور آج انہوں نے مزید 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو کیوی بلے بازوں نے محتاط بیٹنگ کی اور کریز پر زیادہ سے زیادہ دیر تک ٹہرنے کی کوشش کی تاہم گرین شرٹس کی خطرناک بولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور ایک ایک کرکے مزید چار کھلاڑی پولین واپس لوٹ گئے۔

کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 وکٹوں پر 222 رنز ہی بناسکی۔ وقفے کے بعد کیوی بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور وکٹ بچانے کی کوشش کرتے رہے تاہم گرین شرٹس نے مزید 3 کیوی بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی، حسن علی نے گرینڈ ہوم کو اور یاسر شاہ نے ساؤتھی کو کلین بولڈ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 418 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کروایا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment