لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی کا کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ 2020 کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کا ہی حق تھا، بھارت نے میزبانی پاکستان کو دینے کی مکمل حمایت کی، بھارتی میڈیا میں آنے والی خبریں پتہ نہیں کس بنیاد پر سامنے آرہی ہیں۔ ا
حسان مانی نے مزید کہا کہ بھارت نے ایونٹ کے وینیو منتخب کرنے کا اختیار پاکستان کو دینے کی بھی حمایت کی ہے، کوشش ہے ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں کریں، وینیو کے فیصلے کا اختیار پاکستان کے پاس ہے۔
گزشتہ دنوں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا البتہ میچز کہاں کہاں ہوں گے اس کا فیصلہ ایونٹ سے کچھ عرصہ پہلے کیا جائے گا۔