لاہور:آئندہ ڈومیسٹک سیزن سے پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا نیا نظام لانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کے ماسٹر پلان اور فارمولے کو عملی جامع پہنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس بارے میں حتمی منظوری منگل کو لاہور میں پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں دی جائے گی۔
اس فارمولے پر عمل درآمد کے بعد وزیراعظم عمران خان کی وہ پرانی خواہش پوری ہوجائے گی کہ ملک میں فرسٹ کلاس ٹیموں میں صرف ریجنل ٹیمیں حصہ لیں۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے سال 8 ریجنل ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلیں گی ان ٹیموں کو ایک ایک ڈپارٹمنٹ چلائے گا۔
اگلے سال قائد اعظم ٹرافی کے 8 ٹاپ ڈپارٹمنٹس 8 ریجنل ٹیموں کا انتظام چلائیں گے۔