ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان نے جنوبی افریقا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 

بنونی: پاکستان نے جنوبی افریقا کی انوی ٹیشن الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ٹیسٹ سیریز سے قبل میزبان ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

۔بنوبی میں کھیلے گئے تین روزہ پریکٹس میچ میں جنوبی افریقا انوی ٹیشن الیون نے پہلی اننگز 318 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے بھی اپنی پہلی اننگز 306 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔انوی ٹیشن الیون نے اپنی دوسری اننگز بھی 182 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 195 رنز کا ہدف 41 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔حارث سہیل نے 73 اور امام الحق نے 66 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہو گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment