بدھ, 01 مئی 2024


لاہور: پہلا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے زمبابوے کو5 وکٹوں سے  شکست دے دی 

ایمز ٹی وی ﴿اسپورٹس) لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھلیے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے کپتان چگمبورا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد زمبابوے نے  مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 172 رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستانی باولر محمد سمیع  نے 3  ، وہاب ریاض نے 2 اور شعیب ملک نے 1  وکٹ حاصل کی ۔ 

 

172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا آغاز کیا اوپنرز  احمد شہزاد اور مختار احمد  نے 142 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ احمد شہزاد 55  ، مختار احمد 83 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔  جس کے بعد محمد حفیظ 12 ،عمر اکمل 4 اور شعیب ملک نے  7رنز بناکر ہدف مکمل کرلیا

 

 چھ سال بعد عالمی کرکٹ کے آغاز پر صدر مملکت ممنون حسین نےمیچ سے  قبل قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔ شائقین کرکٹ نے زمبابوین ٹیم کو پلے کارڈز سے خوش آمدید کہا اور چہرے پر پاکستان اور زمبابوے کے پرچم بنائے ہوئے تھے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ  پاکستانی تماشائیوں نے ثابت کردیا کہ وہ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،ملک میں کرکٹ گراونڈ دوبارہ آباد ہورہے ہیں، میچ کے حوالے سے انکا کہنا تھاکہ احمد شہزاد اور مختار احمد کی بیٹنگ کی بدولت ہماری جیت ممکن ہوئی،  زمبابوے نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 

 

زمبابوے ٹیم  کپتان چگمبورا کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار تھی، تماشائیوں نے بھی ہمیں بھرپور سپورٹ کیا۔ آئندہ میچ میں اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں ۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےقومی ٹیم کو جیت پر  مبارک باد دی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment