جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش تیسراٹی 20بارش کی نظر

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکااور میچ بغیرکوئی گیند ہوئے منسوخ کردیا گیا۔3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی۔سیریز کے بہترین کھلاڑی بابر اعظم نامزد ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو کھیلا گیا تھاجس میں بنگلادیش کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد حفیظ اور بابراعظم نے 131رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کیں اور پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا اور سیریز اپنے نام کی۔

جبکہ پاکستان نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں بنگلہ دیش کے 142 ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے19.3 اوور زمیں کامیابی حاصل کی اورمیچ کے بہترین کھلاڑی شعیب ملک نامزد ہوئے تھے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ عامر اور وہاب کی عدم موجودگی میں بھی پاکستان کی فاسٹ بولنگ کےشعبہ نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم توقعات کے مطابق کھیل پیش نہیں کرسکے تاہم واپس جاکر اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اس وقت کامیابی کی ضرورت تھی انہوں نے مزید کہا کہ جب شعیب ملک اور محمد حفیظ ٹیم میں نہیں تھے تو اس وقت بھی کہا تھا کہ ان کا کیرئیر ختم نہں ہوا، جب تک کوئی کھلاڑی فٹ اور فارم میں ہو تو اس کو کھلانا چاہیئے۔انہوں نےمزید کہا کہ ورلڈکپ ابھی بہت دور ہے پہلے کافی کرکٹ ہے، ابھی بہت سی چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کوعالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تیسرا میچ جیتنا ضروری تھاتاہم میچ کے برابر ہونے کی صورت میں بھی پاکستان کی ٹاپ رینکنگ برقرار رہی۔


پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment