پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان نومبر میں شیڈول 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز فلڈ لائٹس میں ہونے کا امکان ہے۔
پاکستانی ٹیم نے نومبر میں آسٹریلیا جاکر 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، جس کے لیے کرکٹ آسٹریلیا اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے کہ دونوں ٹیسٹ مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سیزن میں ایک ٹیسٹ مصنوعی روشنیوں میں ہوتا ہے جو ایڈیلیڈ یا برسبین میں کھیلا جاتا ہے تاہم اب ان مقامات پر مجوزہ سیریز کے دونوں میچز کو ڈے اینڈ نائٹ کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اگرایسا ہوجاتا ہے توپھر یہ پہلی بار ہوگا کہ مکمل ٹیسٹ سیریز ڈے اینڈ نائٹ ہو