جمعہ, 10 مئی 2024


ملتان سلطانزمیں اسٹیون سمتھ آؤٹ آندرےرسل اِن

لاہور:پی ایس ایل ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے ان فٹ اسٹیون اسمتھ کی جگہ آندرے رسل کو منتخب کرلیا۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون اسمتھ کی خدمات سے محروم ہونے کے بعد ان کی جگہ ویسٹ انڈین آل راو¿نڈر اپنی خدمات پیش کریں گے، ملتان سلطانز نے جوئے ڈینلی کی جگہ جیمز ونس کو لیا ہے، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو تاخیر سے 27 فروری کو جوائن کرنا ہے۔

پشاور زلمی نے افغان کرکٹر وقار سلمان خیل کی جگہ ویسٹ انڈین بیٹسمین آندرے فلیچر کو لیا ہے، لاہور قلندرز نے ہارڈس ولجوئین اور ڈیوڈ ویز کو لیا ہے جو اے بی ڈی ویلیئرز، کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کی رخصتی کے بعد دستیاب ہوں گے۔ ملتان سلطانز نے 21ویں کھلاڑی کے طور پر آل راؤنڈر حماد اعظم کو منتخب کیا ہے،

لاہور قلندرز نے مڈل آرڈر بیٹسمین سعد علی کا انتخاب کیا، محمد عرفان جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جب کہ عمر خان کراچی کنگز کے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی اپنے اسکواڈز کے لئے اکیسویں پلیئر کا اعلان بعد میں کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment