ھفتہ, 23 نومبر 2024


قوم اپنےآپ کو مثبت اور محفوظ سمجھ رہی ہے

کراچی :ہماری نظروں میں وزیر اعظم نوبل امن انعام حاصل کر چکے ہیں۔

کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیڈر بننے کے بعد پاکستان درست سمت جا رہا ہے، کئی سالوں بعد قوم اپنے آپ کو مثبت اور محفوظ سمجھ رہی ہے۔
وسیم اکرم نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نوبل امن انعام کی ضرورت نہیں، ہماری نظروں میں عمران خان نوبل امن انعام حاصل کر چکے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سرحدی دراندازی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر واپس اس کے وطن بھجوانے کے بعد دنیا بھر میں ان کے اس اقدام کی پذیرائی کی جارہے ہے۔
دنیا بھر سے وزیر اعظم عمران خان کو امن کا سفیر قرار دے کر انہیں امن کا نوبل انعام دینے کی مہم بھی شروع کی گئی، آن لائن درخواست پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں۔وزیر اعظم کو امن کا نوبل انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کروائی گئی تھی، قرارداد میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں دانشمندانہ کردار ادا کیا اور مہارت سے صورتحال کو امن کی جانب موڑا۔
تاہم آج صبح وزیر اعظم نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نوبل پرائز کا حق دار نہیں، حقدار وہ شخص ہوگا جو کشمیریوں کی رائے کے مطابق کشمیر کے مسئلے کا حل اور برصغیر میں انسانی ترقی اور امن کا راستہ نکالے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment