کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لئے نیشنل اسٹیڈیم آکر خوشی ہوئی ، کرکٹ سے لگاؤ ہمیشہ سے رہا ہے ، اس لئے کوشش کروں گا فائنل بھی دیکھنے کے لئے آؤں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہے ، پی سی بی سمیت تمام انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے بہترین ٹورنامنٹ خوش اسلوبی کے ساتھ ملک میں کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت شوق سے پی ایس ایل میچزدیکھنے آتا ہوں ، یقین ہے کہ ملک کے حالات مزید اچھے ہونگے اور باہر سے غیر ملکی کھلاڑی بھی یہاں آئینگے ۔