ھفتہ, 23 نومبر 2024


احمدشہزاد کو ڈرامہ بازی مہنگی پڑگئی

لاہور: قومی کرکٹر احمدشہزاد کو ڈرامہ بازی مہنگی پڑگئی، غلط بیانی اور کرکٹ اسپرٹ کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے جرمانہ عائد کردیا۔
 
احمد شہزاد نے کیچ گرانے کے بعد تھرڈ امپائر سے ریویو مانگا تھا، یہ جانتے ہوئے کہ کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا کیوں کہ بال ہاتھ سے چھوٹ چکی ہے۔
 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے، اس سے قبل بھی متعدد بار وہ تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
 
ٹیسٹ کرکٹر کو ماضی میں‌بھی ڈسپلن کے مسائل کا سامنا رہا، ان کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے ماضی میں بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
 
آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے انھیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
 
خیال رہے کہ ڈوپ ٹیسٹ میں معطل ہونے والے کرکٹر احمد شہزاد پر عائد پابندی کی مدت گذشتہ سال 22 دسمبر کو ختم ہوئی تھی، احمد شہزاد پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث چار ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
 
 
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ڈسکو کلب جانے پر گذشتہ دنوں جرمانہ عائد کیا، تاہم کھلاڑی نے پی سی بی سے غلطی کی معافی مانگ لی تھی۔
 
اس سے قبل بھی کرکٹر عمر اکمل ڈانس پارٹی میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment