جمعہ, 17 مئی 2024


آسٹریلیوی بلےبازوں نےقومی کرکٹ ٹیم کےلئےرنزکاپہاڑکھڑاکردیا

ایڈیلیڈ:  آسٹریلوی بلے بازوں نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی پاکستانی بولرز کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو کینگروز کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز تھا، ڈیوڈ وارنر 166 جب کہ مارنس لبوشین 126 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ مارنس لبوشین انفرادی اسکور میں صرف 2 رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

ڈیوڈ وارنر نے اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ تیسری وکٹ کی شراکت کے دوران ہی وارنر نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ 490 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو تیسری وکٹ ملی، شاہین کا تیسرا شکار اسٹیون اسمتھ بنے جنھوں نے 36 رنز بنائے۔

 میتھیو ویڈ کے ہمراہ اسٹریلوی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے ٹرپل سنچری مکمل کی

وارنر اس وقت 226 رنز پر کھیل رہے تھے کہ محمد موسیٰ نے ڈیوڈ وارنر کو بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کرایا لیکن جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو امپائر نو بال کا اشارہ کر رہے تھے۔ اس طرح ڈیوڈ وارنر کو نئی زندگی ملی اور اس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا

واضح رہے کہ 2 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، آسٹریلیا نے پاکستان کو برسبین ٹیسٹ میں ایک اننگز اور پانچ رنز سے ہرایا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment