منگل, 10 ستمبر 2024


پاکستانی طالبہ نےامریکا میں ٹورنامنٹ جیت کرملک کا نام روشن کردیا

بدین: نوجوان پاکستانی طالبہ ندا جمالی نے امریکا میں ریسلنگ کے تین ٹورنامنٹ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔
 
بدین سے تعلق رکھنے والی طالبہ ندا جمالی ایک سال کے لیے اسکالر شپ پر امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر یوبا میں مقیم ہیں۔
 
ندا جمالی نے ریور ویلی اور ویٹ لینڈ میں ہونے والے ویٹ 11 کیٹیگری ریسلنگ مقابلے میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
 
ریسلنگ ٹورنامنٹ میں ندا نے 116 پاؤنڈ کیٹیگری کے مقابلوں میں سونے کے تین تمغے حاصل کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment