کراچی: پاکستانی طالبعلم نے حیران کن عالمی ریکارڈ قائم کر دکھایااس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں قابلیت کی کمی نہیں ہے- متعدد پاکستانی نوجوان طلبا کئی تعلیمی اور کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں فتح حاصل کرنے کر کے اپنے ملک کا نام روشن کر چکے ہیں-
ایسی ہی ایک مثال گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے ذہین طالبعلم 11 سالہ عماز علی ابڑو نے نیا عالمی ریکارڈ بنا کر قائم کی-
عماز نے یہ عالمی ریکارڈ عالمی نقشے میں موجود صرف آؤٹ لائن کی مدد سے ایک منٹ میں 57 ممالک کی شناخت کر کے قائم کیا- یقیناً صرف آؤٹ لائن کی مدد سے صرف ایک منٹ میں 57 ممالک کو شناخت کرنا کسی کے لیے آسان نہیں ہے-
عماز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی ہیں اور اتنی کم عمر میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد مزید آگے بڑھنے کے منصوبے بنا رہے ہیں-