لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین روزہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری بروز جمعہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو سیریز کے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔اگر بنگلہ دیش سیریز کا ایک میچ بھی جیتاہے تو پاکستان اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہو جائے گا اور اس کی جگہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گا
اس وقت پاکستان کے 270 پوائنٹس ہیں۔جبکہ عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق موجود ہے۔اگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دو میچوں میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو اس کی عالمی رینکنگ میں پوزیشن دوسری ہوگی جبکہ تینوں میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلا جائے گا۔