جمعہ, 11 اکتوبر 2024


پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،آخری ٹی 20آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا

لاہور: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج بروز پیر لاہور میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان بنگلہ دیش کو وائٹ واش کرکے پہلی پوزیشن پر برقرار رہنے کے لئے پرعزم ہے، جب کہ بنگلہ دیش کی جانب سے پوری کوشش رہے گی کہ سیریز کے آخری میچ کو جیتیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو کھیلا گیا، جس میں بنگلادیش کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد حفیظ اور بابراعظم نے 131رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا اور سیرہز اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں بنگلہ دیش کے 142 ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 19.3 اوور زمیں کامیابی حاصل کی، میچ کے بہترین کھلاڑی شعیب ملک نامزد ہوئے جنہوں نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 58 رنزاسکور کئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment