لاہور: پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور ایوارڈ دینےکافیصلہ کیاہے۔
ویسٹ انڈین کرکٹر نہ صرف خود تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے پاکستان آتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہاں آنے کے لئے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جس کے بعد ڈیرن سیمی کو پاکستان کرکٹ کی خدمات کےاعتراف میں صدرِپاکستان کی جانب سے 23 مارچ کوایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازاجائیگا۔
پاکستان میں ڈیرن سیمی کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔