جمعہ, 22 نومبر 2024


شرجیل خان، شعیب اختر اور رمیز راجہ کی تنقید کا شکار،

لاہور: شعیب اختر اور رمیز راجہ، شرجیل خان کو موٹاپے کا طعنہ دینے لگے۔
 
ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ لاہور قلندرز کیخلاف شرجیل کی ففٹی خوش آئند رہی لیکن ان کو اپنا بڑھا ہوا پیٹ اور موٹاپا کم کرنا ہوگا،پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز میں منتخب ہونے کے بعد بھی ان کے پاس فٹنس بہتر بنانے کیلیے 6ماہ کا وقت تھا لیکن انھوں نے توجہ نہیں دی۔
 
رمیز راجہ نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان موٹے اور ان فٹ نظر آتے ہیں،رننگ کے دوران ان کی سست روی کی وجہ سے بابر اعظم بھی مایوسی کا شکار ہوتے رہے،ان کو سمجھ لینا چاہیے کہ صرف چوکوں، چھکوں سے کارکردگی میں تسلسل نہیں آسکتا، سنگلز لینے کی صلاحیت بھی ہونا چاہیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment