جمعہ, 22 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


پاکستان کی تاریخی کامیاب

 

  • ایمز ٹی وی(کھیل) شان مسعود اور یونس خان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کر لی۔ پاکستان نے اپنی کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ 350 رنز سے زائد کا ہدف حاصل کرکے کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ پانچویں روز جب کھیل کا آغاز پاکستان نے 230 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے کیا تاہم پہلے ہی سیشن میں شان مسعود 125 رنز بنا کر اسٹنپ آؤٹ ہو گئے۔ شام مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق بیٹنگ کے لیے آئے جنہوں نے یونس خان کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرکے پاکستان کو میچ میں فتح دلوا دی۔ میچ کے چوتھے دن سری لنکا نے 228 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اننگ شروع کی تو دنیش چندیمل اور اینجلو میتھیوز وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چھٹی وکٹ کیلئے 117 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ اس دوران میتھیوز نے اپنی سنچری اور چندیمل نے نصف سنچری بھی مکمل کی اور اسکور بورڈ پر 278 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ کا ہندسہ میچ پر سری لنکن گرفت کی عکاسی کر رہا تھا۔اس موقع پر کپتان مصباح الحق عمران خان کو باؤلنگ کیلئے لائے جنہوں نے چند ہی اوورز میں سری لنکن بیٹنگ کی بساط لپیٹ دی

     
     
  •  

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment