بدھ, 24 جولائی 2024


پالی کیلے: پاکستانی ٹیم تیسرے روز کے آغاز پر صرف 6 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ

ایمز ٹی وی(کھیل)  سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے جس کے بعد سری لنکا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 63 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے. پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اظہر علی 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کے پرساد، پردیپ اور کوشل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے روز کے آغاز پر ایک موقع پر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کو بارش کے باعث روکنا بھی پڑا.خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment