ھفتہ, 20 اپریل 2024


آسٹریلیاکےخلاف قومی ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈآج سےتربیتی سیشن کاآغازکرےگا

کراچی: آسٹریلیا سے ہوم ٹیسٹ سیریزکےلیےقومی اسکواڈ کاپریکٹس سیشن کاآغازآج سےکراچی میں شروع ہوگا۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سےشروع ہورہا ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل امام الحق، اظہرعلی، نعمان علی، فواد عالم، ساجد خان اور سعود شکیل شرکت کریں گے، ریزرو کھلاڑی محمد عباس اور یاسر شاہ بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب لیگ اسپنر زاہد محمود اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شمولیت کے باعث حصہ نہیں لیں گےفاسٹ بولرعرفان اللہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ان کی جگہ قومی انڈر 19 پیسر محمد ذیشان کو طلب کیاگیاہے۔

معاونت کے لیے اضافی کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔جس میں علی عثمان، عالیان محمود، احمد بشیر،حسیب اللہ،ارشد اللہ، رضاالمصطفیٰ ،تاج ولی اورمحمد علی شامل ہیں۔

کیمپ 22 فروری تک ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی جاری رہے گا، سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے،پی ایس ایل 7 میں شریک کرکٹرز کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

دریں اثنا تربیتی کیمپ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، کیوریٹرز نے مشقوں کے لیے5 پچز بھی تیار کی ہیں، سپورٹنگ پچز بولرز اور بیٹسمینوں کے لیے یکساں طور پر معاون ہوں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment