جمعہ, 22 نومبر 2024


ویسٹ انڈیزکےخلاف قومی کرکٹ ٹیم نےسیریزاپنےنام کرلی

ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ون ڈےسیریز اپنےنام کرلی۔

ذرائع کے مطابق کو دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے 120 رنز سےہرا کر 3 میچوں کی سیریزجیت لی، مہمان ٹیم 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 155 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں مہمان ٹیم کو 276 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 32.2 اوورز میں 155 رنز بنا کر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ بروکس 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ جبکہ 4 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔ دوسرے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی اننگز: کپتان بابراعظم 93 بالوں پر 77 رنز جبکہ امام الحق نے 72 بولوں پر 72 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور آوٹ ہوئے، شاداب خان 22، فخر زمان 17 اور محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حارث اور محمد نواز کا بلہ نہیں چلا اور بالترتیب 3-6 رنز بنا کر چلتے بنے۔ خوش دل شاہ کو فیلپ نے 22 رنز پر شکار کیا۔ مقررہ 50 اوورز مکمل ہونے کے قریب محمد وسیم 17 اور شاہین شاہ آفریدی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment