گال: گال میں کھیلے جانے والے پہلےٹیسٹ میچ لنکن ٹائیگرز نے پاکستان کے خلاف 103 رنز پر 6 وکٹیں گنوادیں۔
گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، لنکن ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین یاسر شاہ نے 2 جبکہ حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1، کوشل مینڈس 21، اوشادا فرنینڈو 35، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل لگائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم،امام الحق، محمد رضوان، آعبداللہ شفیق، اظہر علی،آغا سلمان، حسن علی، محمد نواز، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
سری لنکا کا اسکواڈ
کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔
دوسری جانب سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔