ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 9 نومبر کو شیڈول میچ میں بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے۔
بنگلورو میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں سری لنکا نیوزاور نیوزی لینڈکی ٹیموں کو مدمقابل آنا ہے تاہم اس سے قبل موسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل آج ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں بارش کا پانی فٹ تک کھڑا ہوچکا ہے۔
پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، اگر سری لنکا اور نیوزی لینڈ میچ بارش کی وجہ سے برابر ہوتا ہے تو پاکستان انگلینڈ کو شکست دیکر ٹاپ فور میں پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں کامیابی سمیٹ لی تو پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات معدوم ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بنگلورو میں جمعرات کو بھی 80 فیصد بارش کے امکانات ہیں جبکہ آؤٹ فیلڈ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔