جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستان سپر لیگ 2023 کیلیےکیٹیگریزمیں 8مقامی کرکٹرزکوترقی اور5کوتنزلی کاسامنا

لاہور: پاکستان سپر لیگ 2023 کیلیے8مقامی کرکٹرز کو کیٹیگریز میں ترقی مل گئی جب کہ 5کی تنزلی ہوگئی۔

پی ایس ایل میں 8 مقامی کرکٹرز کو اگلی کیٹیگری میں ترقی مل گئی ہے جبکہ 5 کو تنزلی کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح غیرملکی کرکٹرز کیلیے رجسٹریشن ونڈو کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

محمد وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آگئے، شاہنواز دھانی اور شان مسعود کی گولڈ سے ڈائمنڈ میں ترقی ہوگئی، حیدر علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آگئے، محمد حارث کی سلور سے گولڈ کیٹیگری میں ترقی ہوئی، محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم پلیئر بن گئے۔

نسیم شاہ نے گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جگہ بنائی، عامر جمال کو بھی ترقی مل گئی، دوسری جانب 5کرکٹرز کی کیٹیگریز میں تنزلی کردی گئی ہے، حسن علی پلاٹینم سے ڈائمنڈ ، فہیم اشرف ڈائمنڈ سے گولڈ، صہیب مقصود ڈائمنڈ سے گولڈ، وہاب ریاض پلاٹینم سے ڈائمنڈ اور سرفراز احمد پلاٹینم سے گولڈ کیٹیگری میں آگئے ہیں۔

ٹیمیں اب ریٹینشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے کھلاڑیوں کیلیے ریلیگیشن کی درخواستیں پیش کرینگی، یہ عمل مکمل ہونے کے بعد تمام ٹیموں کو کھلاڑی کی بیس کیٹیگری کو پورا کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment