ورلڈ کپ کی تاریخ میں فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی اورحارث روف پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آج بھارت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے جس میں حارث روف نے دس اوورز میں 85 رنز دیےجبکہ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10 اوورز میں 90 رنز لٹائے، دونوں بالرز کو مجموعی طور پر 21 چوکے اور 4 چھکے لگے۔
اس سے قبل حسن علی نے 2019 میں انڈیا کے خلاف نو اوورز میں 84 رنز دیے تھے۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھارت کے شہر بنگلورو میں جاری ہے جہاں کیویز بیٹر مستحکم پوزیشن میں ہیں جب کہ پاکستانی بولرز مشکلات کا شکار ہیں۔