میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر شاہین کی انجری نہ ہوتی اور ہم بیس رنز زیادہ بنالیتے تو ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ مختلف ہوتا۔
ملیبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے جو ہدف سوچا تھا اُس حساب سے بیس رنز کم بنائے اگر ایسا ہوتا تو صورت حال مختلف ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شکست کی وجہ شاہین آفریدی کی انجری بھی ہے اگر اُس کے ساتھ مسئلہ پیش نہ آتا تو شاید میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ بابراعظم نے اسٹیڈیم آکر سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا اور انگلینڈ کو فتح پر مبارک باد بھی دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ٹورنامنٹ میں ہمارے آخر کے چار میچز بہت شاندار ہوئے، میں نے اپنے لڑکوں کو کہا تھا کہ وہ جیت کا جذبہ رکھتے ہوئے اپنا نیوٹرل گیم کھیلیں اور پھر ایسا ہی ہوا‘۔
بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں آخری اوور تک فائٹ کو برقرار رکھتا، ہمارا اہم بولر اتفاق سے انجرڈ ہوا جس کی وجہ سے نتیجہ بھی مختلف ہوا مگر یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔