لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹرمحمد رضوان نے کیویز کے خلاف سرفراز احمد کوٹیم اپنی جگہ دینے کی حمایت کردی۔
محمد رضوان نے نئی مثال قائم کرتے ہوئےکہا ہے کہ’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویزکیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘.
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیسٹ کم بیک کرنے والے سرفراز احمد کی کارکردگی پر خوش ہونے کے سوال پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ اس کا جواب میں نہ دوں تو بہتر ہوگا،میرے منہ سے یہ بات سنیں تو عجیب لگے گا، یہی بات آپ ہیڈ کوچ یا کپتان سے پوچھیں کہ میں نے ان سے کیا کہا تھا، انگلینڈ کی سیریز ختم ہوئی تو نیوزی لینڈ سے میچز کیلیے مینجمنٹ سے کیا بات کی تھی،خوشی اس لیے ہوئی کہ میں چاہتا تھا کہ سرفراز پرفارم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے پرفارم نہیں ہورہا، میرا حق نہیں بنتا کہ ٹیسٹ میچ کھیلوں، اس طرح کا وقت تو ہر کسی کے کیریئر میں آتا ہے،پرفارمنس ایسی نہیں کہ آپ نہ کھیلو،میں نے کہا کہ میرا حق نہیں بن رہا اور سیفی بھائی ایک عرصے سے محنت اور پرفارم کررہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ان کو موقع دینا چاہیے۔