جمعرات, 05 دسمبر 2024


دورہ جنوبی افریقہ کےدورےکےلیےون ڈےاورٹی20 اسکواڈزکااعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کے دورے کےلیے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ بال ٹیم میں سابق کپتان بابراعظم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ان کے علاوہ محمد رضوان، صائم ایوب اور سلمان علی آغا بھی تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

نسیم شاہ ٹیسٹ اور ون ڈے کےلیے اسکواڈ کا حصہ ہیں، ادھر شاہین شاہ آفریدی کو پھر ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم جنوبی افریقہ دورے کے دوران 3 ٹی20، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جبکہ دورے کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی20 میچ سے ہوگا۔پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جبکہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے طور پر وائٹ بال کے میچوں کےلیے منتخب کیا گیا تاکہ وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کےلیے اپنی بہترین فٹنس اور فارم برقرار رکھ سکیں۔

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔

ون ڈے اسکواڈ:
محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان۔

ٹی20 اسکواڈ:
محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment