انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے گروپس کے بعد اب پرسنل چیٹ میں بھی ’ایونٹ‘ کیلینڈر فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
واٹس ایپ کے گروپس میں مذکورہ فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے، جس کے ذریعے گروپ میں شامل ارکان اور ایڈمن کسی طرح کا ایونٹ کیلنڈر کی صورت میں شیئر کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔
مذکورہ فیچر کے تحت واٹس ایپ کال لنک بھی دینے کا آپشن ہوتا ہے لیکن اب ایپلی کیشن انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ فیچر کو پرسنل چیٹ میں بھی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر ذاتی میسیج چیٹ میں ’ایونٹ‘ کیلنڈر فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
فوری طور پر ’ایونٹ‘ کے فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم جلد ہی اسے باضابطہ طور پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
فیچر کے تحت کوئی بھی صارف ایونٹ کا کیلنڈر تیار کرکے میسیج کی طرح ذاتی چیٹ میں بھیج سکے گا۔
ایونٹ کیلنڈر میں ایوںٹ/ میٹنگ یا اجلاس کے نام کے علاوہ تاریخ اور واٹس ایپ کال لنک کا آپشن بھی دیا جائے گا۔